عورت کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ اجر و ثواب کے حصول اور اپنی ذمّہ داریوں کی ادائیگی کیلئے شوق اور دلچسپی کے ساتھ اپنے گھر کے کام کاج کرتی ہے، بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے ،شوہر کی خدمت کو اپنی سعادت سمجھتی ہے،کھانا پکانا،صفائی ستھرائی،کپڑوں کی دھلائی اور دیگر چھوٹے موٹے ہر طرح کے کام کرنے میں مصروف و مشغول رہتی ہے،اور اسے یہ سارے کام کوئی بوجھ محسوس نہیں ہوتے ، اور نہ ہی ان کاموں کو وہ اپنے لئے عار اور عیب کا باعث سمجھتی ہے،اِسی وجہ سے احادیثِ طیبہ میں عورت کیلئے ان کاموں پر اجر و ثواب اور فضیلتوں کے حصول کا وعدہ کیا گیا ہے۔
0 Comments