۔
*مسجد الحرام یرغمال*
یرغمالیٔ مسجد الحرام کا واقعہ نومبر اور دسمبر 1979ء میں پیش آیا۔جب باغیوں نے مسجد الحرام سے آل سعود کی حکومت ختم کرنے کے لیے مقدس ترین مسجد پر حملہ کیا۔ حج کے دوراں حملہ آوروں نے اپنے ایک ساتھی محمد عبداللہ القحطانی کو امام مہدی قرار دیا اور کہا کہ تمام مسلمان اس شخص کی پیروی کریں۔
یہ کارروائی دو ہفتوں تک جاری رہی بالآخر دہشت گردوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کر دیا گیا اور پھر جہیمان العتیبی اور 60 ساتھیوں کو پھانسی دی گئی۔ اس واقعے کے بعد سعودی حکومت نے سخت اسلامی قوانین نافذ کئے
مسجد الحرام کو باغیوں سے چھڑانے میں سعودی افواج کو فرنچ آرمی کا تعاون حاصل رہا اور بعض لوگوں کے مطابق فرنچ آرمی کو کلمہ پڑھا کر اس آپریشن میں شامل کیا گیا جبکہ کچھ لوگوں کا یہ کہنا کہ اس آپریشن کی کمانڈ جنرل پرویز مشرف جو کہ اس وقت میجر پرویز مشرف تھے سراسر غلط ہے، کیونکہ جنرل پرویز مشرف اپنی کتاب میں تحریر کرتے ہیں کہ 1978 میں یہ ترقی پاکر لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز ہوچکے تھے اور کعبہ پر حملہ 1979 میں ہوا تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ہی سال میں مشرف تنزلی کرکے دوبارہ میجر بن گئے اور پرویز مشرف کی اس تنزلی کا نا ہی کوئی دستاویزی ثبوت موجود ہے اور نا ہی اس آپریشن کی کمانڈ کرنے کا۔لوگوں میں ایک جھوٹ یہ بھی ہے کہ جب کعبہ پر حملہ ہوا تو پاکستانی فوج بچانے گئی یہ سراسر جھوٹ ہے (ثبوت کے طور پر نیچے وڈیو دیکھیں)
اس دو ہفتہ مسلسل جاری جنگ کے بعد بالآخر مسجد الحرام کو باغیوں سے چھڑا لیا گیا۔ جہیمان العتیبی اور ساتھیوں کو چھ جرموں کے ارتکاب پر سعودی قاضیوں نے سزائے موت دی۔وہ جرم یہ ہیں:
مسجد الحرام کا تقدس پامال کرنا
ناحق مسلمانوں کا قتل
حاکمِ وقت کی نافرمانی
مسجد الحرام میں نماز کے ادائیگی کو روکا
امام مہدی کے پہچان کے متعلق جھوٹ
معصوم مسلمانوں کو غلط کام کے لیے استعمال کرنا
حوالہ جات ترميم
"Attack on Kaba Complete Video". YouTube. 23 July 2011. 7 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2013.
Da Lage، Olivier (2006). Géopolitique de l'Arabie Saoudite (بزبان الفرنسية). Complexe. صفحہ 34. ISBN 2804801217.
Lacey 2009، صفحہ 13.
"THE SIEGE AT MECCA". 2006. اخذ شدہ بتاریخ 2015.
"Pierre Tristam, "1979 Seizure of the Grand Mosque in Mecca", About.com". 7 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2011.
Riyadh (10 January 1980). "63 Zealots beheaded for seizing Mosque". Pittsburgh Post-Gazette. اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2010.
0 Comments