Teacher's Art


یہ تدریسی شعبہ سے منسلک ایک سندھی معلم کی کاریگری ھے، لائق صد تحسین، ایسی محنت قابل رشک، کسی دور کا ایک ماڈل استاد , 
مگر آج َزمانہ بدل گیا ھے! آج کا بچہ ڈیجیٹل دور کا بچہ ھے، وہ گیڈگٹس، گرافکس اور آڈیو ویزیول لرنر ھے، اسے یہ سب اب متاثر نہیں کرتا ، 
افسوس اس بات پر ھے کہ اس وقت ھمارے پاس اس معیار کے نہ تو ڈیجیٹل انفراسٹکچر ھے نہ ڈیجیٹلی ٹرینڈ استاد، سرکاری سکولَز کو چھوڑیں آپ کو اچھے خاصے مہنگے پرائیوٹ اسکولز میں بھی یہ سب نہیں ملتا۔۔۔۔ 
تقرینا تمام یونیورسٹییز ایجوکیشن کو بطور سبجیکٹ پڑھا رھی ھیں، سب ڈگری بھی دی رھی ھیں، مگر نصاب میں جدت سواۓ ایک آدھ نجی یونیورسٹی، کے کسی نصاب میں جدت نہیں،ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں جو ایک جدید دور کا کامیاب استاد پیدا کرسکیں ، سب فلاسفی وھی ۹۰ کی تھائی والے نصاب سے ھی نہیں نکل پارھے ۔ 

مستقبل میں قوم کو کچھ بڑا دینا ھے تو ھمیں تعلیم پر دل بڑا کرکے خرچ کرنا ھوگا، اور خاص کر اس تعلیم پر جسے قوم کے نوے فی صد بچے سرکاری اسکولَز میں حاصل کر رھے ھیں، یہ ھی مستقبل ھے، یہ ھی انویسٹمنٹ ھے۔ 

کچھ بہترین تجاویز کسی اچھے فورم پر، کسی اور دن 🌸

Post a Comment

0 Comments