میاں صاحب

یار یہ میاں صاحب کو میرا زونگ والا نمبر کس نے دیا ہے.تھوڑی دیر پہلے اس نمبر سے قائد محترم میاں نواز شریف صاحب سے کال پر بات ہوئی، دل گارڈن گارڈن ہو گیا۔
یہ الگ بات ہے کہ انہوں نے میری ایک نہیں سنی، بس اپنی ہی سناتے رہے۔ 
میں نے بارہا کہا کہ محترم میری سن تو لیں، لیکن انہوں نے فرمایا کہ بس #ایک_موقع_اور دیں ہمیں، اس بار ہم انی پا دیں گے، جرمنی پیرس کو پیچھے چھوڑ دیں گے ترقی میں۔
 
یقین کریں میں تو خوشی سے پھولے نہیں سما رہا، ایک خوشی یہ کہ قائد محترم سے ڈائریکٹ بات ہوئی، دوسری یہ کہ ملک اب دن دگنی رات چوگنی اور دوپہر تگنی ترقی کرنے والا ہے۔😁😁😁😁😁
تو میاں صاحب ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ انشاءاللہ ووٹ عمران خان کو دے گے جو کرنا ہے کر لو😁😁

Post a Comment

0 Comments