پرسوں الیکشن تھا 🙃
میرے کچھ مشاہدات ہیں...

1۔ سب کے انگوٹھے دیکھے، ناخن دیکھے، پوری قوم میں کیلشیم کی کمی ہے۔ جلدیں خشک ہیں۔ قوم کو اچھے moisturizer کی ضرورت ہے🫠

2۔ مردوں کے ناخنوں میں مٹی تھی۔ سردی کی وجہ سے لگتا ہے نہانا کم ہوچکا ہے

3۔ کچھ خواتین کے ناخنوں میں آٹا لگا ہوا تھا۔ اور بہت سی پاپا کی پریوں نے 100 روپے والی نیل پالش لگائی ہوئی تھی۔ حالات خراب ہیں۔ مہنگائی بہت زیادہ ہے 🥺

4۔ پوری قوم کی انگریزی کا ستیاناس ہے😂
سب نے لکھا
I casted my vote 😒

انگریزی کے لفظ cast کی سیکنڈ فارم cast ہی ہوتی ہے
صحیح فقرہ یہ ہے۔   I cast my vote

انگریزی سیکھیں۔ انگریزی سیکھنے کے لئے کسی قریبی سرکاری سکول میں داخلہ لیں، سکولوں میں  داخلے جاری ہیں 🫠

Post a Comment

0 Comments