صفائی پروگرام


منڈی احمد آباد 
مجاہد ظفر ایڈمنسٹریٹر دیپال پور /ارحم نصیر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی احمد آباد کی ہدایت پر
 چوہدری محمد ارشد ہیڈ کلرک کی زیر نگرانی گرین بیلٹ حجرہ بصیرپور روڈ اور کشمیر پارک کنگن پور روڈ کی صفائی ستھرائی اور اس میں لگے پودوں اور گھاس کی کٹنگ کا کام جاری پارکوں میں لگے مجسموں کرسیوں اور بینچوں کو بھی دوبارہ رنگ کیا جا رہا ہے تا کہ ان کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنایا جا سکے اس موقع پر چوہدری ارشد ہیڈ کلرک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشااللّه علاقے کے تمام پارکوں کو ہرا بھرا اور سرسبز بنائیں گے وقت پر ان کو پانی لگایا جائے گا اور ان کی صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا مزید انہوں نے کہا کہ یہ پارک ہمارے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں عوام سے بھی گزارش ہے کہ اس میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں تاکہ اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے 
رپورٹ , نعیم ثمر نمائندہ الخدمت نیوز/ وائس نیوز 
فنانس سیکرٹری پریس کلب حقیقی رجسٹرڈ منڈی احمد آباد 

Post a Comment

0 Comments