پیپرز کے دوران تیاری کیسے کی جائے؟
بہت سے طلباء کو امتحان کے دنوں میں تیاری کا طریقہ سمجھ نہیں آتا اور اکثریت اپنا وقت صرف یہ سوچنے میں ضائع کر دیتی ہے کہ تیاری کہاں سے شروع کرنی ہے۔
امتحان کی تیاری کے پانچ مراحل
پہلا مرحلہ:
عبادت اور تلاوت قرآن۔ یہ صرف امتحان کے دنوں میں ہی نہیں بلکہ معمول میں بھی ہونی چاہیے۔
دوسرا مرحلہ:
اپنے اساتذہ سے ملیں اور ان کی دعا لے کر کام شروع کریں۔
تیسرا مرحلہ:
آپ کو پیپر کا مکمل sketch معلوم ہو۔۔۔اس sketch کو مدنظر رکھتے ہوۓ سب سے پہلے پیپر کا وہ حصہ cover کریں جو سب سے آسان اور کم وقت میں زیادہ مارکس دلا سکتا ہے۔
میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ سب سے پہلے MCQs تیار کریں۔ انہیں Exercise اور ماضی کے پیپرز سے تیار کریں۔
اس کے بعد مختصر سوالات تیار کریں۔ Text book exercise کو ترجیح دیں اور اس کے بعد ماضی کے پیپرز تیار کریں۔
اس کے بعد سبجیکٹو حصے اور تفصیلی سوالات تیار کریں۔
چوتھا مرحلہ:
گیس پیپرز یا اہم سوالات کو ریویو کریں۔
پانچواں مرحلہ:
کم از کم چھ گھنٹے کی نیند پوری کریں۔ اپنے ذہن کو تازہ رکھیں۔ کسی قسم کا دباؤ یا پریشانی نہ لیں۔ آپ کا کام محنت کرنا ہے، نتیجہ اللہ کے سپرد ہے۔
اپنا موازنہ اپنے سے بڑوں سے کبھی نہ کریں۔ آپ چھ ارب لوگوں میں منفرد ہیں اور منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ بس شکر ادا کریں۔
پیپر سے ایک گھنٹہ پہلے کچھ بھی یاد کرنے یا ریویو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس گہری سانسیں لیں، آنکھیں بند کریں، دل پر ہاتھ رکھیں اور کہیں، "میرے مولا، تیرا کرم چاہیے۔ اپنا فضل کر۔"
پرچہ حل کرنے سے پہلے یہ تین بار پڑھیں:
رِبِّ شَرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْلِیْ اَمْرِیْ وَحْلُلْ عُقْدَةًمِّنْ لِسَانِیْ یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ
آپ کی کامیابی کے لیے
0 Comments