Report by Rana sherbaz
جیسا کہ اہل گاوں جسوکے گوردتہ کو معلوم ہے کہ گورنمنٹ سکول جسوکے گوردتہ کے ساتھ مقیم گھروں کی نالی کا مسئلہ چل رہا ہے۔۔روزانہ کی بنیاد پر جھگڑا بھی ہوتا رہتا ہے۔۔اور راستے سے گزرنے والے بھی گندی گندی باتیں اور گالیاں دیتے نظر اتے ہیں۔۔اب تو سارا گندہ پانی سرکاری سکول کے اندر داخل ہورہا ہے۔۔ڈر ہے کہ ڈینگی جیسی وباء ہی نہ پھوٹ جائے۔۔ہمارا گاوں یونین کونسل 114 کلاسن پیڑامل کے ایریا میں اتا ہے۔۔۔یونین کونسل کے سیکرٹری صاحب بھی ٹیم کے ساتھ اتے ہیں اوراپنے بلپے اور تعلق کے لوگوں کی نالیاں صاف کرواکر چلے جاتے ہیں۔۔کئ بار ان لوگوں سے میں نے خود بھی کہا لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہم ایسی نالیاں صاف نہی کرتے ہیں۔۔جیسا کہ الیکشن کی بھی امد امد ہے اور یہ مسئلہ ہمیں تنگ کر رہا ہے۔۔یونین کونسل ناظم اور ایم پی ایم این اے سے گزارش ہے کہ ہمارے اس مسئلہ کو فی الفور حل کروایا جائے۔۔

0 Comments