چائے کے شوقین خواتین و حضرات جب بھی کہیں جاتے ہیں تو ٹھنڈے کی بجائے گرم گرم چائے کو ہی فوقیت دیتے ہیں اور چائے میں اگر الائچی بھی ہو تو کیا ہی بات ہے ۔۔۔
لیکن تحقیق سے ثابت ہوا کہ جب کسی کے گھر جائیں تو الائچی والی چائے ہرگز نہ پیئیں کیونکہ خواتین الائچی منہ میں ڈال کر کھولتی ہیں اور چائے میں ڈالتی ہیں۔۔۔
اس تحقیق کے بعد بہت سے لوگوں نے الائچی والی چائے پینا چھوڑ دی خاص طور پہ جب کہیں مہمان بن کر جاتے ہیں تب تو ہرگز نہیں پیتے۔۔۔
اب جیسے کہ سردیاں ہیں تو لوگ چائے کے ساتھ ابلے ہوئے انڈے کھا کر سردی کی شدت کو کم کرتے ہیں۔۔۔
کہیں مہمان بن کر چلے جائیں تو بس دل میں یہی خواہش ہوتی ہے چائے کے ساتھ ابلے ہوۓ انڈے بھی مل جائیں۔۔۔
لیکن تحقیق کے بعد چائے اور انڈوں کے حوالے سے ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ چونکہ سردی کے موسم میں گیس بھی بہت کم آتی ہے اسلیے جلدی جلدی چائے بنانے اور انڈے ابالنے کے لئے دوشیزائیں چائے میں ہی انڈے ابلنے رکھ دیتی ہیں۔۔
جس سے وقت بھی بچتا ہے اور ایک تیر سے دو شکار بھی ہو جاتے ہیں اور دھونے والے برتن بھی کم ہوتے ہیں۔۔۔
اس تحقیق کے بعد بہت سے مہمان صرف چائے وہ بھی بغیر الائچی والی کو ترجیح دینے لگے۔۔
 ابلے ہوئے انڈے اور الائچی کی قربانی دے کر اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ صرف چینی والی اچھی چائے پی لیں گے تو
تحقیقات کے مطابق آپ کو آگاہ کرتے چلیں اکثر دوشیزائیں جب چائے بنا لیتی ہیں تو چینی چکھنے کے لیے ایک کپ میں تھوڑی سی چائے نکالتی ہیں تا کہ چائے میں موجود چینی کی کمی و بیشی کو چیک کر سکیں۔۔۔۔
اور پھر وہ ایک چھوٹا سا گھونٹ لینے کے بعد کپ میں موجود چائے واپس کیتلی میں ڈال دیتی ہیں۔۔
یعنی انڈوں اور الائچی کی قربانی دے کر بھی آپ بچ نہیں سکتے۔۔۔۔
ایک اور تازہ تازہ تحقیق سے یہ انکشاف ہوا کہ  آج کل لوگ موٹاپے کے ڈر سے چینی کی جگہ گُڑ کا استعمال کرتے ہیں۔۔۔
اس لئے اب گُڑ والی چائے کا رواج عام ہو رہا ہے۔۔۔
جب بھی کسی کے گھر جائیں تو گُڑ والی چا پینے سے احتراز برتیں کیونکہ سگھڑ عورتیں اور دوشیزائیں چائے بناتے ہوئے جب گُڑ ڈالتی ہیں تو اپنے سفید موتی جیسے دانتوں سے گُڑ توڑ کر چائے میں ڈالتی ہیں۔۔۔۔
اس لیے جب بھی کسی کے گھر جائیں تو چائے پینے سے پہلے یہ تحقیقات ذہن میں رکھیں۔۔😊😊
یہ پوسٹ دوشیزاؤں کی دل ازاری کرنا نہی بس مسکرانے کے لیئے ے🤗🤗💕🌷❤🥀

Post a Comment

0 Comments